اسلام آباد ( اے بی این نیوز )شیر افضل مروت نے 23 مارچ کو اسلام آباد میں جلسہ منعقد کرنے کا اعلان کردیا،انہوں نے کہا کہ نکلنا اب ضروری ہے، ہماری قوت آپ ہیں،جب جلسے کی کال دی جائے تو بانی پی ٹی آئی کی کال سمجھ کر سڑکوں پر نکلا کریں،احتجاج کی کال سنجیدگی سے لے کر سڑکوں پر نکلا کریں،
مزید پڑھیں :ملتان سلطانز کو شکست دے کر اسلام آباد یونائیٹڈ پلے آف میں پہنچ گئی
راولپنڈی اسلام آباد سمیت پورے ملک کے شہریوں کو دعوت دی جاتی ہے،افطاری کے بعد رات دس بجے جلسہ ہوگا،اس جلسے کی اجازت کیلئے ڈی سی اسلام آباد کو درخواست دے دی ہے،اگر اجازت نہ دی گئی تو ہائیکورٹ سے اجازت لیں گے،آج ملک گیر ہونے والے احتجاج کے حوالے سے پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کا ویڈیو بیان سامنے آگیا انہوں نے کہا کہ مینڈیٹ پر ڈاکے، مخصوص نشستوں کی چوری اور کپتان کی رہائی کیلئے ملک گیر احتجاج کئے
مزید پڑھیں :عام انتخابات میں دھاندلی کے خلا ف تحریک انصاف کا احتجاج،متعددکارکن گرفتار
جارہے ہیں،سندھ بھر میں آئینی حق کے لئے بھی پر امن احتجاج مظاہرے ہورہے ہیں،سندھ حکومت کو بتانا چاہتا ہوں احتجاج کرنا ہمارا آئینی حق ہے،پہلے کہتے تھے جو کچھ ہورہا ہے وہ نگران حکومت کر رہی ہے،اب تو سندھ میں بلاول بھٹو اورآصف علی زرداری کی جمہوری حکومت ہے،اگر اب کچھ ہوا تو وہ نگران نہیں مرد علی شاہ آپ کریں گے،آج ہم سندھ بھر میں پر امن آئین میں رہتے ہوئے احتجاج کرنے جارہے ہیں،نہ ہم روڈ بلاک کرنے جارہے اور نہ ہی ریڈ زون
مزید پڑھیں :جماعت اسلامی پاکستان کا اسلام آباد میں غزہ مارچ شروع
میں جارہے ہیں،،ہم پر امن طریقے سے اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے جو ہمارا آئینی حق ہے،ہماری سندھ سے قومی کی 22 صوبائی کی 38 سمیت ملک بھر سے 183 نشستیں چھینی گئی ہیں،مجھے پتہ چل رہا ہے کہ غلام پولیس ہمارے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی تیاریاں کر رہی ہے،،احتجاج کرنا ہمارا حق، میرا بیگ گاڑی میں پڑ ا ہے پکڑناہے تو پکڑ لیں دوبارہ عزت کے ساتھ آجائوں گا،،اس کمدار پولیس سے کہتا ہوں غلط احکامات نہ مانیں، ،امید ہے کہ مراد علی شاہ مریم نواز کے نقشے قدم پر نہیں چلیں گے، ،آج تمام ورکر بھرپور طریقے سے باہر نکلیں اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں ، ،ہم سب نکلیں گے چوری شدہ مینڈیٹ واپس لیں گے۔