پشاور (نیوزڈیسک) خیبر پختونخوا رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے لیے اسکولوں کے اوقات تبدیل کردئیے گئے۔
کے پی کے محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو نئے سکولوں کے اوقات کارسے مطلع کر دیا۔
رمضان المبارک میں تمام پرائمری سکولز جمعہ کو صبح 7:30 سے 11:10 اور صبح 10:05 تک کلاسز کا آغاز کریں گے۔
مزیدپڑھیں:عام انتخابات میں دھاندلی کے خلا ف تحریک انصاف کا احتجاج،متعددکارکن گرفتار
مڈل، سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں کی کلاسز صبح 7:30 بجے شروع ہوں گی اور دوپہر 12:15 پر ختم ہوں گی۔
جمعہ کو شفٹ صبح 10:25 پر ختم ہوگی۔
یادرہے کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے پاکستان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پیر کو دارالحکومت میں ہوگا۔ مولانا عبدالخبیر آزاد نماز عصر کے بعد اجلاس کی صدارت کریں گے۔
زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے علاقوں میں چاند کی رویت کی رپورٹس کا جائزہ لیں گے۔رمضان کا چاند نظر آنے کی صورت میں 12 مارچ سے متوقع مہینہ شروع ہو جائے گا۔