ممبئی(نیوزڈیسک) بالی وڈ کے معروف فلمساز بشن کمار نے مہنگے معاوضے مانگنے والے اداکاروں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاہے کہ جب اداکار ہمیں کہتے ہیں کہ اتنے معاوضے کے بغیر ہم کام نہیں کریں گے تو ہم پھر ان کو کام دینے سے انکار کردیتے ہیں، ہم اپنا نقصان نہیں کرسکتے۔ایک انٹرویو میں مشہور پروڈکشن ہاؤس ٹی سیریز کے مالک نے کہا کہ اداکار ہم سے بڑا معاوضہ طلب کرتے ہیں لیکن وہ فلم کی ایک کامیاب اوپننگ کا وعدہ نہیں کرسکتے۔بشن کمار نے کہا کہ جب اداکار ہمیں کہتے ہیں کہ اتنے معاوضے کے بغیر ہم کام نہیں کریں گے تو ہم پھر ان کو کام دینے سے انکار کردیتے ہیں، ہم اپنا نقصان نہیں کرسکتے۔انہوں نے اس بات کا اعلان بھی کیا کہ فلم ’’بھول بھلیاں 3‘‘پائپ لائن میں ہے اور جلد اس کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔















