اہم خبریں

9مئی کو ملک پر قبضہ کی سازش کی گئی،حنیف عباسی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں 70 فیصد دھاندلی ہوئی، وہاں انتخابات شفاف نہیں ہوئے، ہم تو کہتے ہیں پلڈاٹ کی 2018ء کی رپورٹ کا بھی آڈٹ کرائیں۔ کور کمانڈر ہاؤس جی ایچ کیو پر حملہ پوری دنیا نے دیکھا، ریڈیو پاکستان، جہاز، شہدا کے مجسموں کو آگ لگائی گئی۔

جمعہ کو میڈیا سے گفتگو میں حنیف عباسی نے کہا کہ عدالتوں کو گالیاں دینے کی روش تبدیل کریں، 9 مئی کو ملک پر قبضہ کی سازش کی گئی، کوئی تو اس کا حساب مانگے گا؟

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو پاکستان کی سالمیت کو داؤ پر لگایا گیا، پی ٹی آئی بانی نے 9 مئی پر کمیشن بنانے کی بات کی ہے۔

ن لیگی رہنما نےمزید کہا کہ پلڈاٹ کی 2024 کی رپورٹ پر بات ہوسکتی ہے پہلے پچھلی بات کرلیں، پلڈاٹ کی 2018ء کی رپورٹ کا بھی آڈٹ کرائیں، پوچھتے ہیں کہ اس بنیاد پر آپ کی سزا کا تعین کون کرے گا؟

مزیدپڑھیں:عالمی دن کے موقع پر کیسپرسکی نے خواتین کو درپیش سائبر چیلنجز سے خبرادار کر دیا

ان کا کہنا تھا کہ آپ قانونی طریقہ کار اختیار کریں، شور شرابے سے حالات خراب کرنے کی کوشش نہ کریں، آئی ایم ایف اور دھاندلی کے حوالے سے غیر ملکیوں کو خط لکھ کر انتشار پھیلا رہے ہیں۔

حنیف عباسی نے یہ بھی کہا کہ یہ لوگ غیرملکی ایجنڈا پورا کرنے پر لگے ہوئے ہیں، جو عدالت آپ کے حق میں فیصلہ دے وہ اچھی جو خلاف دے وہ بری ہوجاتی ہے۔

متعلقہ خبریں