اسلام آباد(نیوزڈیسک)خواتین کے عالمی دن سے پہلے کیسپرسکی کے ماہرین نے تحقیق کی گئی ہے جس کے نتیجے یہ بات سامنے آئی ہے کہ میلویئر سے متاثرہ ویب سائٹس او ر وائرس شدہ ویب پیجز بشمول کمیونٹی سائٹس، مشورے کے مضامین والے فورم، خواتین کے لیے کپڑے یا کاسمیٹکس فروخت کرنے والے آن لائن اسٹورز بنیادی طور پر خواتین کو نشانہ بناتے ہیں – کچھ ویب صفحات کو سائبر کریمینلز نے وائرس پھیلانے کے لیے ہیک کیا۔
ماہرین نے مشاہدہ کیا کہ حملہ آور عام طور پر صارف کا بینکنگ ڈیٹا چوری کرنے کے لیے آن لائن شاپس کے کوڈ کو ہیک کرتا ہے جس سے شکار کا ممکنہ مالی نقصان ہوتا ہے۔
مزید برآں صفحات کے کوڈ میں محققین نے بلادا وائرس کا بھی پتہ لگایا، ایک میلویئر صارف کو ویب سائٹ سے نوٹیفیکیشن کی اجازت دینے پر مجبور کرتا ہے۔
اگر کوئی متاثرہ شخص یہ اجازت دیتاہے، تو اس کا دیگر غیر غروری ویب سائٹس کے نوٹیفیکیشن موصول کرنے لگتا ہے۔ خواتین کی کمیونٹی سائٹس پر ویب خطرات کے درمیان SocGholish میلویئر کا بھی پتہ چلا۔ یہاس وائرس کے ذریعے صارفین کے غیر متعلقہ سافٹ وئیر ڈاون لوڈ کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے جس سے صارفین کا ڈیٹا چوری کیا جاتا ہے۔
مزید برآں، کیسپرسکی محققین نے ایسی ویب سائٹس کا مشاہدہ بھی کیا جس میں متاثرین کو اپنے ذاتی اور بینک کارڈ کی تفصیلات درج کرنی پڑیں جس سے یہ معلومات خود بخود حملہ آوروں تک پہنچ جاتی تھیں۔
مزیدپڑھیں:محسن نقوی کو وفاقی وزیرِ داخلہ بنانے پر غور
تازہ ترین تحقیق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پاکستان میں کیسپرسکی کے نمائندہ عثمان قریشی کا کہنا تھا کہ سائبر جرائم پیشہ افراد کے اہداف کی کوئی حد نہیں ہے۔، صارفین کی تعدادسے قطع نظر ویب سائٹسبڑے پیمانے پر حملوں کا شکار ہیں اور خاص طور پر تشویشناک بات یہ ہے کہ معروف پلیٹ فارمز بھی ان حملوں کا شکار ہو سکتے ہیں۔
جیسا کہ ہم خواتین کا عالمی دن مناتے ہیں، ہمیں اپنی آن لائن موجودگی کی حفاظت کی اہمیت کو تسلیم کرنے کی ضرورت ہے۔ خواتین اکثر آن لائن خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، سافٹ ویئر انسٹال کرتے وقت یا ذاتی معلومات کا اشتراک کرتے وقت احتیاط برتیں۔ یہ ایک یاد دہانی ہے کہ ہم اپنی ڈیجیٹل حفاظت کو ترجیح دیں اور قابل اعتماد سائبرسیکیوریٹی اقدامات استعمال کرکے ایک دوسرے کو بااختیار بنائیں۔
خواتین کے عالمی دن سے پہلے، کیسپرسکی کے خصوصی پروجیکٹ ” ماضی کی جانب ایک خط” میں، کیسپرسکی کی خواتین ملازمین خواتین کی جانب سے خواتین کی حمایت کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہیں اور بتاتی ہیں کہ وہ اپنے ماضی کے لیے کیا مشورہ دیں گی – وہ لڑکیاں جو اب بھی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا سے خوفزدہ ہو سکتی ہیں، لیکن بعد میں، دنیا کو سائبر خطرات سے بچانے والے سپر ہیروز بن گئیں۔
سائبر کرائمینلز کا شکار ہونے سے بچنے کے لیے، کیسپرسکی ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ خواتین کو حقیقی ویب سائٹس اور معتبر ذرائع پر انحصار کرنا چاہیے۔ غیر متعلقہ یا مشکوک ذرائع سے پرہیز کریں جو آپ سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ ماہرین کیسپرسکی پریمئیم جیسے ایک قابل اعتماد حفاظتی حل استعمال کرنے کا بھی مشورہ دیتے ہیں۔