اہم خبریں

الیکٹورل کالج مکمل نہیں، محمود اچکزئی کا صدارتی انتخاب ملتوی کرنےکا مطالبہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے الیکٹورل کالج مکمل ہونے تک الیکشن ملتوی کرنے کا مطالبہ کردیا۔ محمو دخان اچکزئی نے اپنے خط میں لکھا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ الکٹورل کالج مکمل نہیں تو صدر کے الیکشن آئین کے مطابق ہونگے ۔ جب تک الیکٹرول کالج مکمل نہیں ہوتا اس وقت تک صدارتی الیکشن کروانا آئین کے منافی ہیں۔۔

چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں اچکزئی نے کہا کہ الیکٹورل کالج کے مکمل ہونے کا انتظار منصفانہ کھیل اور انصاف کے مفاد میں ہے۔محمود اچکزئی نے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں صدارتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کردی۔ الیکٹورل کالج نامکمل ہے،مخصوص نشستیں ابھی رہتی ہیں، مخصوص نشستوں کے بغیر صدارتی انتخابات کرانا آئین و قانون کیخلاف ہے، مخصوص نشستوں کا فیصلہ ہوئے بغیر الیکٹورل کالج پورا نہیں ہوگا،

مزید یہ بھی پڑھیں:ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ندیم انجم کو امریکہ میں سفیر تعینات کرنے کا امکان

مخصوص نشستوں کے معاملے پر سنی اتحاد کونسل نے عدالت سے بھی رجوع کررکھا ہے،سنی اتحاد کونسل کو معاملے پر عدالت سے حق میں فیصلہ آنے کی امید ہے،الیکٹورل کالج پورا ہوئے بغیر صدارتی انتخابات کرانا غیر قانونی ہوگا

متعلقہ خبریں