اہم خبریں

ہمیں کڑوے فیصلے کرنا ہوں گے، وزیر اعظم

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )ہمیں کڑوے فیصلے کرنا ہوں گے، ، فیصلے اشرافیہ کیلئے ہوں گے ، وزیر اعظم شہبا ز شریف نے خطا ب میں کہا ، ملک کو قرض کے دلدل سے نکالنے کیلئے پسند نا پسند کو دفن کرکے مل بیٹھنا ہوگا،
مزید پڑھیں :وکلاء کو عمران خان سے ملاقات سے نہیں روکیں گے ، سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کی عدالت کو یقین دھانی

جو قومیں کسی وجہ سے تباہ ہوئیں وہی دوبارہ زندہ ہوئیں، قوموں نے اپنی شکست کو محنت، محنت اور مسلسل محنت میں بدلا، اللہ نے ہمیں ذرخیز زمین دی ہے، آزاد کشمیر میں قدرتی معدنیات کے ذخائر ہیں آپ کیا کچھ نہیں کر سکتے۔

مزید پڑھیں :ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ندیم انجم کو امریکہ میں سفیر تعینات کرنے کا امکان

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے دن رات محنت کر کے قوم کو یکسوع کرنا ہے، نفرتوں کے بجائے محبتوں کے پھول نچھاور کرنے ہیں، ذاتی پسند ناپسند کو چھوڑ کر پاکستان کے مفاد کی خاطر اکٹھا ہونا ہوگا، آئندہ سالوں میں پاکستان کو کھویا ہوا مقام واپس حاصل کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں :کشمیر ، گلگت بلتستان میں گرج چمک کیساتھ بارش ، برفباری کاامکان، محکمہ موسمیات

نیز آ زا د کشمیر میں با رش ا ور بر فبا ری کے متا ثر ین کے لیے امدا د کا اعلا ن ، جاں بحق ہونیوالے افراد کے لواحقین کو بیس لاکھ ،زخمی ہونے والے افراد کو 5لاکھ روپے دیئے جائیں گے،جن کے گھر مکمل طورپرتباہ ہوئے ہیں ان کو سات لاکھ ،،جزوی طورپر تباہ ہوئے ہیں ان کو ساڑھے تین لاکھ روپے دیئے جائیں گے، وزیر اعظم شہبا ز شریف نے تقریب سے خطا ب میں کہا سروے کے بعد 13مارچ تک تمام رقوم آپ کے گھروں تک پہنچادی جائے گی،،جن علاقو ں میں نہیں پہنچ سکتے وہاں ہیلی کاپٹر استعمال کیاجائے،جموں کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،،مشکل کی گھڑی میں آپ اکیلے نہیں ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں،آپ کو دوبارہ گھروں میں واپس بھیجنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،مظفرآباد آ مد پر، وزیر اعظم آزادکشمیرچوہدری انوار الحق نے بھی شہبا ز شریف سے ملاقات کی ، وزیر اعظم کا منصب سنبھالنے پر شہباز کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا

متعلقہ خبریں