اسلام آباد(نیوزڈیسک) سینئر صحافی اعزاز سید نے سوشل میڈیا پر اپنےو یڈیو بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو امریکہ میں سفیر لگائے جانے کی تجویز سامنے آئی ہے ۔
DG ISI ندیم انجم کو امریکہ میں سفیر لگائے جانے کی تجویز ہے اور شاید ان کی بھی یہی خواہش ہے، الیکشن کا بڑا کام تھا وہ ہوگیا اب ان کی جگہ ڈی جی آئی ایس آئی کوئی اور صاحب ہوں گے، اعزاز سید@AzazSyed https://t.co/ni4NPqx2uc pic.twitter.com/9yV3Fm3hzS
— Naya Daur Videos (@nayadaurpk_urdu) March 7, 2024
اعزاز سید کا کہنا ہے کہ الیکشن کا جو بڑا کام تھا وہ ہوگیا ، اور شائد ڈی جی آئی ایس آئی کی بھی یہی خواہش ہے ۔ جنرل ندیم انجم کی جگہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی تعیناتی کی سمری تیار کی جاچکی ہے۔ جنرل ندیم انجم کی مدت ملازمت میں تو سیع 10 نومبر کو دی گئی تھی جس میں لکھا گیا ہے کہ تاحکم ثانی ایکسٹینشن دی جاتی ہے.
مزید یہ بھی پڑھیں:الیکٹورل کالج مکمل نہیں، محمود اچکزئی کا صدارتی انتخاب ملتوی کرنےکا مطالبہ