اہم خبریں

شہباز شریف آج مظفرآباد کا دورہ کریں گے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف آج (جمعہ) مظفرآباد کا دورہ کریں گے۔ اس دورے کے دوران آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔
مزید پڑھیں:خواتین کا عالمی دن آج منایا جائے گا

تفصیلات کے مطابق برفباری اور بارشوں سے بری طرح متاثر ہونے والے متاثرین شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم متاثرین میں چیک تقسیم کریں گے۔واضح رہے کہ

گزشتہ روز (جمعرات) وزیراعظم شہباز شریف نے نومنتخب ارکان کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا تھا۔ جس میں اتحادی جماعتوں کے قائدین، سینیٹرز نے بھی عشائیہ میں شرکت کی۔یہاں یہ بتانا

ضروری ہے کہ اس سرکاری عشائیے میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے صدر آصف علی زرداری بھی شرکت کے لیے پہنچے تھے۔

متعلقہ خبریں