اہم خبریں

آئی ایم ایف کا جائزہ مشن پاکستان بھیجنے کا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں نئی کابینہ کی تشکیل کے بعد اسٹینڈ بائی پروگرام کے دوسرے جائزے کے لیے اپنا مشن پاکستان بھیجنے کا اعلان
مزید پڑھیں:صدر مملکت نے تین ججوں کی تقرری کی منظوری دیدی

کیا ہے۔آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر آف کمیونیکیشن نے کہا کہ موجودہ اسٹینڈ بائی پروگرام کو مکمل کرنے پر موجودہ توجہ مرکوز ہے جو کہ اپریل 2024 میں ختم ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف معاشی

استحکام کو یقینی بنانے کی پالیسیوں پر نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہے۔واضح رہے کہ وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کے ساتھ اہم مذاکرات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں اور وفاقی کابینہ کی تشکیل اور حلف برداری کے فوراً بعد واشنگٹن کے اس قرض دہندہ کو باضابطہ

دعوت نامہ بھیجا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اعلیٰ حکومتی عہدیداروں نے تصدیق کی کہ آئی ایم ایف کی جانب سے بھی اسلام آباد سے باضابطہ دعوت نامہ موصول ہونے کا انتظار ہے اور امکان ہے کہ کابینہ کی تشکیل کے بعد جلد ہی یہ دعوت نامہ موصول ہوگا۔آئی ایم ایف کی ٹیم 3 بلین ڈالر

کے اسٹینڈ بائی معاہدے کے دوسرے جائزے کی تکمیل کے لیے مذاکرات شروع کرنے کے لیے پاکستان پہنچے گی جب کہ اس کے ساتھ ہی پاکستان نے 36 ماہ کے لیے توسیعی فنڈ سہولت کے

نئے معاہدے کے لیے بھی درخواست دے دی ہے۔مستقبل کے ای ایف ایف (توسیع شدہ فنڈ سہولت) پروگرام پر ابھی بات نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی اسے حتمی شکل دی گئی ہے لیکن اسلام

آباد ای ایف ایف کو مضبوط بنانے کے امکان پر غور کرے گا تاکہ فنانس کا دائرہ 6 بلین ڈالر ہو جسے آٹھ ارب ڈالر تک بڑھایا جا سکے۔

متعلقہ خبریں