ممبئی(نیوز ڈیسک )بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون نے سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو تحفہ بھیجا ہے جس پر ثانیہ نے اداکارہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ثانیہ مرزا کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر اپ لوڈ کی گئی، جس میں سابق ٹینس اسٹار نے شکریہ ادا کیا ہے۔
مزید پڑھیں:اسٹیٹ بینک کے ذخائرمیں مسلسل کمی
ثانیہ مرزا نے دیپکا پڈوکون کا خط بھی شیئر کیا جس میں اداکارہ نے لکھا کہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ہم آپ کی کامیابیوں کا جشن منانا چاہتے ہیں۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ آپ جس طرح اپنا خیال رکھتی ہیں اس پر آپ تعریف کی مستحق ہیں۔جبکہ اسی حوالے سےدیپکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ ہم نے آپ کے لیے ایک کیئر پیکج بھیجا ہے جس میں جسم کی دیکھ بھال کی مختلف اشیاء شامل ہیں۔
ثانیہ مرزا دیپکا پڈوکون نے خود کی دیکھ بھال کرنے والی مختلف کریمیں اور لوشن تحفے میں دئیے ہیں۔جبکہ اداکارہ نے اپنا برانڈ 82E تحفے میں دینے کا انتخاب کیا جو کہ بیوٹی کریمز اور جلد اور جسم کو بڑھانے والی کریمیں بناتا ہے۔اس سے قبل ثانیہ مرزا نے اپنی تصاویر اپ لوڈ کی تھیں، جس میں وہ اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارتی نظر آئیںتھا۔