لاہور(نیوزڈیسک)جناح ہاؤس حملہ کیس میں لاہورکی انسداد دہشتگردی عدالت نے 33 ملزمان کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظورکرلی۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں لاہورکی انسداد دہشتگردی عدالت نے 33 ملزمان کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظورکرلی۔
عدالت نے ملزمان کو ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
مزیدپڑھیں:مخصوص نشستوں پر حکم امتناع میں 13مارچ تک توسیع
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے فیصلہ سنایا ۔
دیگر ملزمان کی ضمانت پر سماعت 8 مارچ کو ہو گی، جناح ہاؤس کیس میں 99 ملزمان نے ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔
اسے سے قبل لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نوید اقبال نے راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں رہنما پاکستان تحریک انصاف میاں اسلم اقبال، حماد اظہر سمیت 6 ملزمان کو اشتہاری قراردے دیا.
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نوید اقبال نے پولیس کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے 6 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا۔اشتہاری قررا دئیےگئے دیگر ملزمان میں محمد قاسم،ملک حیدر، ثمر اور عدنان اشرف شامل ہیں۔
دوران سماعت پولیس نے مؤقف اپنایا کہ ملزمان نے خود کو روپوش کر رکھا ہے۔
یاد رہے کہ ان ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔