اہم خبریں

لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 17 رنز سے شکست دیدی

راولپنڈی(نیوزڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے 23ویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر ایونٹ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں لاہور قلندرز کے 163 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 145 رنز بناسکی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے۔

مزیدپڑھیں:حملہ کرنے والوں کو سزا دیتے تو 9 مئی نہ ہوتا،خرم دستگیر

رسی وینڈر ڈوسن 64 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، انکی اننگز میں 4 چھکے اور اتنے ہی چوکے شامل تھے۔

کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 30 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ اختتامی لمحات میں ڈیوڈ ویسا نے ناقابلِ شکست 24 رنز بنائے۔

 

متعلقہ خبریں