اسلام آباد ( اے بی این نیوز )بلوچستان کے بیشتر علاقے ابھی بھی ویسٹر لی ہوائوں کے زیر اثر ہیں، یہ سسٹم 6 مارچ سے بالائی علاقوں تک پھیلنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے مغربی حصوں میں ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع ہے۔ گلگت بلتستان، کشمیر اور پوٹھوہار
مزید پڑھیں :آرمی چیف کی حیدر ٹینک کی رول آؤٹ تقریب میں خصوصی شرکت
کے علاقے میں ہلکی سے درمیانی بارش-ہوا / آندھی (پہاڑوں پر برفباری) کی توقع ہے۔ ملک کے زیادہ تر حصوں میں بنیادی طور پر سرد اور خشک موسم کی توقع ہے۔جبکہ 8 مارچ سے 10 مارچ کے دوران ملک کے زیادہ تر حصوں میں ابر آلود موسم کی توقع ہے،
مزید پڑھیں :پاسپورٹ فیس میں ایک بار پھر بڑااضافہ کردیاگیا
وسطی اور جنوبی پنجاب کے چند مقامات پر بارش کے ساتھ ساتھ پاکستان کے شمالی حصوں میں برفباری کی توقع ہے۔اسی طرح 10 مارچ سے 12 مارچ کے دوران بلوچستان کے جنوبی اور شمالی حصوں یعنی کیچ، گوادر، لسبیلہ، کوئٹہ، قلات اور خضدار میں بارش-
مزید پڑھیں :پنجاب کابینہ میں اہل لوگ شامل کیے ہیں،مریم نواز
ہوا / آندھی کی توقع ہے۔ کے پی کے کے مغربی / بالائی حصوں اور کشمیر میں بارش-ہوا / آندھی کی توقع ہے۔ ملک کے باقی حصوں میں خشک موسم کی توقع ہے۔بالائی کے پی، مری، گلیات، کشمیر اور جی بی میں لینڈ سلائیڈ کا امکان ہے، لہذا سیاح غیر ضروری سفر سے گریز کریں
مزید پڑھیں :پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے، وزیراعظم
اور دوران سفر موسمیاتی حالات سے باخبر رہیں ۔ کے پی کے شمالی حصوں یعنی شانگلہ، مالم جبہ، دیر اوپر، چترال، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور بلوچستان کے کچھ حصوں میں درمیانی سے شدید برفباری کی توقع ہے – برفباری سے سڑکوں کی عارضی بندش ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیں :انصاف کی فراہمی میں تاخیر ہوسکتی ہے لیکن اس سے انکارممکن نہیں، فاطمہ بھٹو
بالائی کیچمنٹ کے علاقوں یعنی سوات، اوپری دیر، اوپری کوہستان، چترال، ہنزہ اور کوئٹہ، چاغی اور کیچ میں بلوچستان کے نالوں میں فلیش سیلاب کا امکان ہے۔ گوادر، لسبیلہ، خضدار، قلات اور قلعہ عبد اللہ میں بارشوں سے اربن فلڈنگ کا بھی امکان ہے۔