اہم خبریں

پاسپورٹ فیس میں ایک بار پھر بڑااضافہ کردیاگیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) حکومت نے پاسپورٹ فیس میں بڑے اضافے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے پاسپورٹ فیس میں بڑے اضافے کا اعلان کردیا،شہریوںکو بنیادی سفری دستاویز حاصل کرنے کے لیے اضافی 50 فیصدرقم ادا کرنا ہوگی۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کی جانب سے شیئر کیے گئے نوٹیفکیشن میں پاسپورٹ کی فیس میں بڑے اضافے کی تصدیق کی گئی ہے، جس کی نئی قیمت 27,000 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

پاسپورٹ کی فیس میں اضافے کے حالیہ حکومتی فیصلے نے مہنگائی سے متاثرہ لوگوں کے لیے پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے ۔

نئی قیمتوں کے مطابق 5 سال کے لیے معیاری 36 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ 3,000 روپے سے بڑھ کر 4,500 روپے ہو گیا ہے۔

مزیدپڑھیں:سینیٹر اسحق ڈارسے بیرسٹر امجد ملک سے ملاقات،اوورسیزکے مسائل پر گفتگو

ارجنٹ پروسیسنگ فیس 5,000 روپے سے بڑھ کر 7,500 روپے ہو گئی ہے۔

10 سالہ میعاد کی مدت کے لیے 36 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی فیس بڑھا کر 6,700 روپے کر دی گئی ہے، جس کی ارجنٹ فیس 11,200 روپے ہو گئی ہے۔

5 سال کے لیے 72 صفحات کے پاسپورٹ کے لیے لوگوں کو نارمل پروسیسنگ کے لیے 8,200 روپے اور فوری کارروائی کے لیے 13,500 روپے ادا کرنے ہوں گے۔

10 سال کے لیے درست 100 صفحات کے پاسپورٹ کے لیے، نئی فیس ریگولر پروسیسنگ کے لیے 12,400 روپے اور فوری پروسیسنگ کے لیے 20,200 روپے ہو گئی۔

متعلقہ خبریں