اہم خبریں

کے پی کابینہ کے ارکان کو حتمی شکل دے دی گئی

پشاور ( اے بی این نیوز   )خیبرپختونخوا کے نئے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کابینہ کے ارکان کو حتمی شکل دے دی ہے۔کے پی کی صوبائی کابینہ کے لیے کم از کم 15 وزراء اور 5 مشیروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ گورنر کے پی حاجی غلام علی

مزید پڑھیں :پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے، وزیراعظم
نے آج وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی طرف سے پیش کی گئی کابینہ کے ارکان کی سمری کی منظوری دی،صوبائی قانون ساز جن میں ارشد ایوب خان، شکیل احمد، فضل حکیم، محمد عدنان قادری، عاقب اللہ، محمد سجاد، مینا خان، فضل شکور،
مزید پڑھیں :پنجاب، نئی کابینہ کے ارکان نے حلف اٹھا لیا

نذیر احمد عباسی، پختون یار، آفتاب عالم، خلیق الرحمان شامل ہیں۔ان میں قاسم علی شاہ، فیصل ترکئی اور محمد ظاہر شاہ بھی شامل ہیں جبکہ وزیراعلیٰ کے مشیروں بشمول بیرسٹر سیف، سید فخر جہاں، مزمل اسلم، مشال اعظم اور زاہد چن زیب
مزید پڑھیں :انصاف کی فراہمی میں تاخیر ہوسکتی ہے لیکن اس سے انکارممکن نہیں، فاطمہ بھٹو

کو بھی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔کے پی کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید عمران خان سے ملاقات کے بعد ناموں کو حتمی شکل دی گئی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دیگر امور کے علاوہ صوبائی کابینہ کی تشکیل پر تبادلہ خیال کیا۔

مزید پڑھیں :حج 2024،روڈ ٹو مکہ‘ سروے کیلئے سعودی وفد کراچی پہنچ گیا

متعلقہ خبریں