اہم خبریں

پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے، وزیراعظم

پشاور(نیوزڈیسک)وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں 23 فروری کو طوفانی بارشوں سے سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔

طوفانی بارش اور سیلاب سے متاثرہ افراد سے ملاقات کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اس آفت کی گھڑی میں جاں بحق ہونے والوں کو اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے، میں آپ کی داد رسی کے لیے حاضر ہوا ہوں۔

مزیدپڑھیں:انصاف کی فراہمی میں تاخیر ہوسکتی ہے لیکن اس سے انکارممکن نہیں، فاطمہ بھٹو

شہباز شریف نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں سے 40 افراد جاں بحق جبکہ 62 زخمی ہوئے ہیں، خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں سے جاں بحق ہونے والے افراد میں 27 بچے بھی شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ متاثرین کی مدد کے لیے صوبائی حکومت، صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ نےکردار ادا کیا ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔

متعلقہ خبریں