اسلام آباد ( اے بی این نیوز )بھٹوکیس میں سپریم کورٹ کی رائے پروزیر اعظم کی بلاول بھٹو،آصف زرداری اور دیگر پی پی قائدین کو مبارکباد،کہاتاریخی غلطی کا ازالہ ممکن نہیں لیکن سنگین غلطی کے اعتراف سے نئی تاریخ اورنئی روایت قائم ہوئی ہے،عدالت سے ہونیوالی زیادتی کو عدالت کا درست کرنا مثبت پیش رفت ہے بھٹو ریفرنس میں سپریم کورٹ کی متفقہ رائے قومی سطح پر تاریخ کو درست تناظر میں سمجھنے میں مدد گار ہو گی ،ماضی کی غلطیوں
مزید پڑھیں :رمضان نگہبان پیکج،پنجاب کی عوام کو قطاروں میں کھڑا نہیں ہونا پڑ یگا، مریم نواز
کی درستگی اور تلخیوں کے خاتمے سے ہی قومی اتحاد اور ترقی کا عمل تیز ہوسکتا ہے،ادھر دوسری جانب ذوالفقار علی بھٹوکے معاملے پر حقیقت تک پہنچنے کیلئے سپریم کورٹ کو 50سال لگے ،کیابانی پی ٹی آئی کو بھی فیئرٹرائل کی دستیابی کیلئے50سال انتظار کرناہوگا؟ترجمان تحریک انصاف کا بھٹو ریفرنس سے متعلق عدالتی رائے پر ردعمل ،کہا انصاف کی فراہمی کا آفاقی اصول ہے کہ انصاف میں تاخیر انصاف کا قتل ہے،عدالتی رائے تب ہی معنی خیز ہوسکتی ہے
مزید پڑھیں :عمران کی رہائی کیلئے سینیٹ میں قراردادجمع
جب لاقانونیت کو روکاجائے، بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ سمیت اسیر قائدین اور ہزاروں بیگناہ کارکنوں کو قید ناحق سے رہاکیاجائے،پی ٹی آئی نے فیئرٹرائل کے ذریعے جھوٹے مقدمات کے فیصلوں کا مطالبہ کردیا،ذوالفقار علی بھٹو کو بیگناہ پھانسی لگایاگیا،اس وقت کے ججز صاحبان نے بہت بڑا جرم کیا،اعتزاز احسن کی اے بی این نیوز سے گفتگو ،آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو مبارکباد،جیالوں کو جشن منانے کا کہہ دیا،میڈیا سے گفتگو میں شریں رحمان نے کہا ہم تاریخ بدل نہیں سکتے لیکن ریکارڈ درست کیاجاسکتاہے،شہیدذوالفقار علی بھٹو نے کہا تھا ڈکٹیٹر سے کچھ نہیں مانگوں گا تاریخ میں امر ہو جاؤں گا،قانون کی پاسداری کے بغیر کوئی نظام نہیں چل سکتا