لاہور (نیوز ڈیسک ) پنجاب پولیس نے ٹیکنیکل کیڈر سپیشل براچ کے لیے 2024 کی نوکریوں کا اعلان کیا ہے جس میں
پوسٹ فکسنگ کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ 19 مارچ 2024 ہے۔
محکمہ نے اسسٹنٹ سپروائزر (ایکسپلوزیو ڈیٹیکشن سیکشن) (BS-09) کے عہدے کے لیے 10 جبکہ اسی سیکشن میں آپریٹر کے لیے 99 آسامیوں کا اعلان کیا ہے۔سرویلنس سیکشن میں، محکمہ نے آپریشن (BS-05) کے عہدہ کے لیے
31 اسامیوں کا اعلان کیا ہے۔ مکمل تفصیلات درج ذیل ہیں۔
محکمہ نے کینائن سیکشن میں مختلف ملازمتوں کا اعلان کیا ہے۔ اس نے اسسٹنٹ کینائن سپروائزر (BS-09) کے عہدے کے لیے ایک آسامی کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات درج ذیل ہیں:
اس نے سینئر کینائن ہینڈلر (BS-07) کے لیے پانچ آسامیوں کا اعلان کیا ہے جبکہ کینائن ہینڈلر کے لیے 146 اور سویپر کے لیے تین آسامیوں کا اعلان کیا ہے۔درخواست دہندگان پنجاب پولیس کی سرکاری ویب سائٹ سے درخواست فارم ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ وہ درخواست کے ساتھ تعلیمی سرٹیفکیٹ، تجربہ، ڈومیسائل، شناختی کارڈ کی کاپی، تصاویر اور فارم فیس 500 روپے متعلقہ علاقائی دفاتر میں جمع کرائیں گے۔