اہم خبریں

اترپردیش، سلنڈر کا خوفناک دھماکہ، 5افراد ہلاک ،4کی حالت تشویشناک

لکھنو(نیوزڈیسک)سلنڈر کا خوفناک دھماکہ، ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک جبکہ 4شدید زخمی ہوکر ہسپتال منتقل کردیئے ۔ حضرت صاحب کاکوری میں گزشتہ رات گھر میں سلنڈر کےخوفناک دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس سے 5افراد موقع پرہلاک جبکہ 4شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا تاہم ان کی حالت بھی تشویشناک ہے ۔

مقامی لوگوںکا کہنا ہے کہ گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ نے گیس کے دو سلنڈروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ واقعے میں 5افراد ہلاک اور 4زخمی ہو ئے ہیں ۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے تین گھنٹے کی سخت محنت کے بعد آگ پر قابو پایا۔

متعلقہ خبریں