اہم خبریں

کسٹمز نے 10.1 ملین روپے مالیت کا سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

کراچی(نیوز ڈیسک )پاکستان کسٹمز نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران 10.1 ملین روپے مالیت کا سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
رمضان سے قبل ایل پی جی قیمتوں میں اضافہ، انتظامیہ الرٹ
کسٹم حکام کے مطابق نظام الدین نامی مسافر دبئی سے ایمریٹس ایئرلائن کی پرواز ای کے 606 کے ذریعے کراچی پہنچا تھا۔حکام کے مطابق مسافر نے کسی بھی ممنوعہ اور ڈیوٹی قابل اشیاء کی موجودگی سے انکار کیا۔ مسافر کے جواب سے مطمئن نہ ہو کر سامان کی

سکیننگ کی گئی اور اس کے سامان میں سونے کے زیورات کی نشاندہی کی گئی جس پر مسافر کا سامان ضبط کر لیا گیا۔کسٹم کا عملہ امتحانی کاؤنٹر پر گیا اور مسافر کی موجودگی میں سامان کا تفصیلی معائنہ کیا اور اس سے سونے کے زیورات کے بارے میں پوچھ گچھ کی

تاہم وہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔کسٹم عملے نے برآمد زیورات کو اپنی تحویل میں لے لیا۔زیورات کا کل وزن 49 تولے ہے اور اس کی کل مالیت 10.147 ملین روپے ہے۔ ملزم کے خلاف کسٹم ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں