اہم خبریں

بھارت میں’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگانے پر چار افراد گرفتار

کرناٹک ( نیو ز ڈیسک ) ہندوستان کی جنوب مغربی ریاست کرناٹک میں پولیس نے ایک سال قبل پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک کارکن کو گرفتار کیا،
مزید پڑھیں:غزہ،جنگ بندی مذاکرات مایوسی کا شکار

اسی طرح کے الزامات کے تحت کانگریس کے تین کارکنوں کی گرفتاری کے ایک دن بعد، ایک ہندوستانی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ منڈیا ضلع کی پولیس نے بی جے پی کارکن کو گرفتار کیا، جس کی شناخت 40 سالہ روی کے طور پر کی گئی ہے، اس کے خلاف دسمبر 2022 کے احتجاج کے

دوران پاکستان کے حق میں نعرہ لگانے کے الزام میں درج مقدمہ میں، جب ریاست میں بی جے پی کی حکومت تھی۔ یہ گرفتاری 27 فروری کو پارٹی کے امیدوار سید نصیر حسین کے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہونے کے بعد ریاستی مقننہ کی عمارت میں پاکستان کے حق میں نعرے لگانے

پر کانگریس کے تین کارکنوں کو گرفتار کیے جانے کے ایک دن بعد عمل میں آئی۔انڈین ایکسپریس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی کا احتجاج اس وقت کے پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف ریمارکس کے خلاف بلایا گیا تھا۔

بلاول نے اقوام متحدہ میں مودی کو ’گجرات کا قصائی‘ قرار دیا تھا جو 2002 کے مسلمانوں کے قتل کا حوالہ ہے۔

متعلقہ خبریں