اسلا آباد(نیوزڈیسک)محمد بن سلمان، طیب اردگان،بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی اورامریکہ کی پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد۔
سعودی ولی عہد، ایردوان اور امریکی ایلچی نے پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کا عالمی استقبال کیا۔سعودی عرب کے ولی عہد، ترک صدر، امریکی سفیروں سمیت عالمی رہنماؤں نے شہباز شریف کو دوسری بار پاکستان کا وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی۔شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ کے انتخاب کے ایک روز بعد دوسری مدت کے لیے پاکستان کے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھایا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہبازشریف نے آئی ایم ایف سےمذاکرات کی منظوری دیدی
جیسا کہ پاکستانی قوم نےشہباز شریف کو اپنے 24ویں وزیر اعظم کے طور پر منتخب کیا، عالمی رہنماؤں کی جانب سے ان کے لیے مبارکبادیں جاری وساری ہے،عالمی رہنماؤں نے نومنتخب وزیراعظم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شہباز شریف کو مبارکباد دی۔
ایم بی ایس نے نئے وزیراعظم کی کامیابی اور پاکستان کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایکس پرمبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ شہبازشریف کو وزیراعظم پاکستان بننے پرمبارکباد پیش کرتا ہوں
Congratulations to @CMShehbaz on being sworn in as the Prime Minister of Pakistan.
— Narendra Modi (@narendramodi) March 5, 2024