اہم خبریں

اسد رحمان وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری تعینات

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے BS-21 کے افسر اسد رحمان گیلانی کو وزیر اعظم کا سیکرٹری تعینات کر دیا گیا ہے۔

کابینہ ڈویژن نے پیر کو اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گیلانی جو اس وقت ایڈیشنل سیکرٹری (انچارج) پاور ڈویژن کے طور پر تعینات ہیں کو فوری طور پر اور اگلے احکامات تک وزیر اعظم آفس کے سیکرٹری کے طور پر تبدیل کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اسد رحمان گیلانی وزیر اعظم شہباز شریف کے قریبی سمجھے جاتے ہیںاورنگزشتہ دو سالوں میں وہ مختلف وزارتوں میں سیکرٹری انچارج کے طور پر اہم عہدوں پر فائز رہے ہیں۔

مزیدپڑھیں:نوازشریف کون لیگ کاصدربنانے کافیصلہ ہوا ہے،خواجہ آصف

گیلانی نے بورڈ آف انوسٹمنٹ، انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن اور پاور ڈویژن کے انچارج سیکرٹری کے طور پر کام کیا۔

طارق ملک کے استعفیٰ کے بعد انہوں نے نادرا کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالا۔اس سے قبل کیپٹن (ر) محمد خرم آغا وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ آغا اب سیکرٹری کامرس ڈویژن تعینات ہیں۔

متعلقہ خبریں