اہم خبریں

ملائیشیاکا 10سال قبل لاپتہ ہونیوالاجہازدوبارہ ڈھونڈنے کا اعلان

کوالاالمپور(نیوزڈیسک)ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے کہا ہے کہ اگر ٹھوس شواہد موجود ہوں تو وہ دس سال بعد ملائیشین ایئر لائن کی پرواز ایم ایچ 370 کو پیش آنے والے حادثے کی دوبارہ انکوائری کرانے کو تیار ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انور ابراہیم نے آسٹریلیا کے دورے میں یہ بات ایسے وقت کہی جب متاثرہ خاندانوں نے اپنے پیاروں کی دسویں برسی منائی ہے۔

مزیدپڑھیں:بلاول کی اپوزیشن کو میثاق جمہوریت کیلئے ساتھ چلنے کی دعوت

ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے کہا کہ اگر ٹھوس شواہد موجود ہوں تو وہ دس سال بعد ملائیشین ایئر لائن کی پرواز ایم ایچ 370 کو پیش آنے والے حادثے کی دوبارہ انکوائری کرانے کو تیار ہیں۔

انور ابراہیم نے کہا میں یہ نہیں سمجھتا کہ یہ کوئی تکنیکی مسئلہ ہے۔ یہ متاثرہ خاندانوں کی زندگی کا معاملہ ہے۔ ہم سے جو کچھ بھی ہوسکے گا ہم ضرور کریں گے اور کرنا ہی چاہیے۔

بوئنگ 777 پر مشتمل ملائیشین ایئر لائن کی یہ پرواز 8 مارچ 2014 کو کوالا لمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے راڈار سے غائب ہوگئی تھی۔

بحرِ ہند پر پرواز کے دوران غائب ہونے والے طیارے میں 239 افراد سوار تھے۔

متعلقہ خبریں