اہم خبریں

ملک بھر میں طوفانی بارشیں، پہاڑوں پر برفباری، ایک اور اسپیل کی وارننگ جاری

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ملک بھر میں بارشوں اور برفباری کے بعد سردی کی نئی لہر کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے، لینڈ سلائیڈنگ سے کئی اہم شاہراہیں اور رابطہ سڑکیں بند ۔پنجاب بھر میں  بارش اور ژالہ باری ریکارڈ جبکہ کراچی میں یخ بستہ ہواؤں نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا ۔

این ڈی ایم اےکی آج سے 7 مارچ تک ملک میں شدید بارشوں کے ایک اور اسپیل کی وارننگ جاری کردی ۔ گلگت بلتستان، آزادکشمیر ،مالم جبہ، کاغان ناران، مانسہرہ، ایبٹ آباد ، مری ، گلیات ، نتھیا گلی خیبر، سوات، پارا چنار اور ضلع کرم سمیت مختلف علاقوں میں گزشتہ 4 روز سے وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے،

دیر بالا میں شدید برفباری کے باعث 5 روزہ انسداد پولیو مہم ملتوی ۔برفباری سمیت مالم جبہ، کالام، اوشو اور گبرال جانے والے والی سڑکیں بند، مری میں بھی 2 روز سے جاری بارش کے بعد برفباری کا سلسلہ شروع۔چلاس اور کوہستان میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند شاہراہِ قراقرم کی بحالی کا کام جاری ہے۔

متعلقہ خبریں