اہم خبریں

صدر اور وزیراعظم مشاورت سے چاروں صوبوں میں گورنر لگائیں گے،مراد

کراچی(نیوزڈیسک )وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ صدارتی الیکشن کے لیے ہم ایم کیو ایم کے پاس بھی جائیں گے، ایم کیو ایم کے ساتھ ماضی میں اچھے تعلقات رہے،ہماری لوکل گورنمنٹ اس وقت امپاور ہے، ایم کیو ایم کی بلدیات سے متعلق ڈیمانڈ پنجاب کیلئے ہوسکتی ہے ،نومنتخب وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی تقریر سے پتہ چلتا ہے کہ پارٹی گائیڈ لائن کیا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ آصف زرداری بطورصدر ماضی میں سب کو ساتھ لے کر چلے.

مزیدپڑھیں:نومئی کیس میں مطلوب ایک اور پی ٹی آئی رہنماگرفتار

انہوں نے پارلیمنٹ کو اختیارات دیے، اس لیے صدر کے لیے آصف زرداری سے بہترکوئی چوائس نہیں ہوسکتی۔انہوں نے مزید کہا کہ صدر اور وزیراعظم مشاورت سے چاروں صوبوں میں گورنر لگائیں گے۔

متعلقہ خبریں