صوابی(نیوزڈیسک)پاکستان انڈر19 فٹبال ٹیم کے سابق ہونہار نوجوان کھلاڑی فرحان خان ٹریفک حادثے میں جاں بحق،خاندانی ذرائع کے مطابق گزشتہ رات صوابی سٹی میں نامعلوم گاڑی نےفرحان خان کو ٹکر مارکر شدید زخمی کردیا تھا
خاندانی ذرائع کے مطابق فرحان خان کو زخمی حالت میں سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کیاگیا، جہاں فرحان خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ، مرحوم کی نمازجنازہ آج 5بجے مرکزی جنازگاہ مانیری پایاں میں ادا کی جائے گی