اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے سماجی رابطوں کے ویب سائٹ پر عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف بانی چیئرمین عمران خان کے ویژن کی روشنی میں نے اپنی پرامن سیاسی جدوجہد کو ہمیشہ آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے آگے بڑھایا
مگر تحریک انصاف کو انتخابات سے جبراً باہر کرنے کی ہر ممکن کوشش کے باوجود جمہور (عوام) نے 8 فروری کو عمران خان اور ان کی جماعت کو اپنےمینڈیٹ سے نوازا جو 5th جنریشن دھاندلی سےعوامی مینڈیٹ پر تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ ڈالتے ہوئے عوام کی منتخب اکثریت کو زبردستی اقلیت میں بدل دیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف نے بانی چیئرمین عمران خان کے ویژن کی روشنی میں نے اپنی پرامن سیاسی جدوجہد کو ہمیشہ آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے آگے بڑھایا ہے مگر تحریک انصاف کو انتخابات سے جبراً باہر کرنے کی ہر ممکن کوشش کے باوجود جمہور (عوام) نے 8 فروری کو عمران خان اور ان کی جماعت…
— Barrister Gohar Khan (@BarristerGohar) March 2, 2024
تحریک انصاف دستور، جمہوریت اور پارلیمان پر یہ حملہ کسی طور گوارا نہیں کرے گی ۔چنانچہ عوامی مینڈیٹ کے تحفظ کیلئے ہر ممکن قانونی، جمہوری اور سیاسی رستہ اختیار کیا جائے گا۔بانی چیئرمین عمران خان کی کال پر آج مؤرخہ 2 مارچ بروز ہفتہ ملک بھر میں مختص کئے گئے مقامات پر نہایت بھرپور انداز میں پرامن احتجاج کیا جائے گا۔ عوام سےاپیل ہے کہ اپنے ووٹ کی حرمت اور مینڈیٹ چوروں سے اپنا مینڈیٹ واپس نکلوانے کیلئے نکلیں اور اس پرامن احتجاج میں شریک ہوں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:غیر ملکی 10 رکنی سفارتی وفد لائن آف کنٹرول چکوٹھی سیکٹر پہنچ گیا