اہم خبریں

سعودی عرب کا پاکستان کو 100 ٹن کھجور کا تحفہ

ریاض(نیوزڈیسک)سعودی حکومت پاکستان کو جذبہ خیر سگالی کے طور پر 100 ٹن کھجورکاتحفہ دیگی۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی قیادت کی سفارش کے بعد سعودی حکومت نے اپنی سالانہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے یہاں سعودی عرب کے شاہی سفارتخانے میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران پاکستانی عوام کے لیے ایک دلی تحفہ دیا ۔

سفیر نواف بن سعید المالکی نے شاہ سلمان انسانی امداد اور امدادی مرکز کے ڈائریکٹر عبداللہ البقامی کے ساتھ مل کر یہ کھیپ حکومت کے حوالے کی۔
عطیہ کا مقصد رمضان کے مقدس مہینے میں پاکستانی کمیونٹی میں تقسیم کرنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ نیک اقدام دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کے پائیدار بندھن کی مثال ہے، جو سعودی عرب اور پاکستان دونوں کی طرف سے سخاوت اور یکجہتی کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں