لاہور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں سرکاری افسران کی تقرریوں اور تبادلوں پر مکمل پابندی عائد کر دی۔
تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔تبادلوں اور تقرریوں کے لیے وزیر اعلیٰ ہاؤس سے خصوصی اجازت لینا ہو گی۔
مزیدپڑھیں:ماہرین صحت کی بجلی،گیس کی بجائے تمباکومصنوعات پرٹیکس بڑھانے کی تجویز
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ نے پنجاب کی آبادی کا مربوط اور مستند ڈیٹا مرتب کرنے کا حکم دیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک کی تاریخ میں پنجاب کا پہلامستند ڈیٹابیس ہب اور ڈیٹابیس اتھارٹی بنے گی، پنجاب کےپہلےڈیٹابیس کی تشکیل سےمعاشی پالیسی سازی میں مددملےگی، جامع اور مستندڈیٹاہب سےحقیقی مستحق عوام کوریلیف میں آسانی بھی ہوگی۔