اسلام آباد ( اے بی این نیوز )راولپنڈی، اسلام آ با د،لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ،، موسم خوشگوار، جڑانوالہ، سرگودھا، ٹبہ سلطان پور، جہانیاں میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ۔خیبر پختونخوا کے علاقے پشاور، بونیر، شانگلہ، بنوں سمیت مختلف علاقوں میں تیز اور ہلکی بارش ،پہاڑوں پر برفباری ، سردی کی شدت بڑ ھ گئی۔پشاورمیں
مزید پڑھیں :صدارتی انتخاب کا شیڈول جاری
بارشوں کا سلسلہ آئندہ جوبیس گھنٹوں تک جاری رہنے کا امکان،بارش کے باعث شہرکے اکثر علاقے تاریکی میں ڈوب گئے،محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آج سے اتوار تک بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کر رکھی ہے جبکہ کچھ شہروں میں طوفانی بارشوں کا بھی امکان ہے ،، کراچی میں بھی با رش شروع ۔
مزید پڑھیں :موسم کی خرابی، بلوچستان میں تمام تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند
رین ایمرجنسی نافذ ۔ تمام بلدیاتی اداروں، انتظامیہ اور ہسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری ،،عملے کی چھٹیاں منسوخ , ماہی گیروں کوسمندرمیں جانےسےروک دیا گیا, وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کراچی کے ضلع جنوبی کے نشیبی علاقوں کا اچانک دورہ..بے احتیاطی پر کمشنر کراچی سے فوراً رپورٹ طلب کرلی،
مزید پڑھیں :گلہ کٹ بھی جا ئے ہم پھر بھی آوازز بلند کرتے رہیں گے ،عمر ایوب
گوادر، کو ہلو اور گردو نواح میں شدید بارش، گھن گرج کے ساتھ ہونے والی بارش نے تباہ حال گوادر کو مزید تباہ کر دیا ،، کئی مقامات پر ژالہ باری،، ،بلوچستان کے مختلف اضلاع میں دوبارہ بارش کاآغاز، ندی نالوں میں طغیانی سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے، کئی مکانات منہدم ،
مزید پڑھیں :سوزوکی کمپنی کا اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان
گوادر آفت زدہ قرار ، گوادر میں بارشوں سے 50سے زائد گھر مکمل تباہ ،،90سے زائد مکانات کو جزوی نقصان پہنچا،گوادر اور تربت میں 4شاہراہیں اور ایک پل سیلابی پانی میں بہہ گیا،، پی ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کردی