اہم خبریں

گورنر سندھ نے اسٹریٹ کرائمز کے متاثرین میں موٹر سائیکلیں تقسیم کردیں

کراچی (نیوز ڈیسک )گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی سمیت سندھ بھر میں اسٹریٹ کرائمز کی وجہ سے بائیک سے محروم ہونے والے 208 افراد میں موٹرسائیکلیں تقسیم کیں۔
مزید پڑھیں:بنگلہ دیش ،عمارت میں آگ لگنے سے 43 افراد ہلاک

تفصیلات کے مطابق یکم اکتوبر سے 31 دسمبر 2023 کے درمیان اسٹریٹ کرائمز کا نشانہ بننے والے افراد کو گورنر نے موٹر سائیکلیں فراہم کیں۔موٹر سائیکلوں کی تقسیم کے موقع پر میڈیا سے

گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ تمام فلاحی اقدامات میں سرکاری فنڈ سے ایک پیسہ بھی شامل نہیں، متاثرین کو فلاحی تنظیموں اور مخیر حضرات کے تعاون سے موٹرسائیکلیں دی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں