راولپنڈی (نیوزڈیسک)راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے)کے افسر نے اوور ٹیک کرنے پرشہری کو تشددکانشانہ بناڈالا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے)کے افسر نے اوور ٹیک کرنے پرشہری کو تشددکانشانہ بناڈالا۔
واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہراولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے)کاایک افسرگاڑی چلاتے ہوئے جارہا ہے جبکہ اس دوران ایک عام شہری چھوٹی گاڑی پر ان کو اوورٹیک کرتا ہے۔
افسر کی شناخت ملک غضنفر خان کے نام سے ہوئی ہے جو کہ آر ڈی اے میں فنانس ڈائریکٹر ہیں۔
ان کا تعلق سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی سے بھی بتایا جاتا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کالے رنگ کے سوٹ میں ملبوس ایک شخص دوسرے شخص کو کالر سے پکڑے ہوئے ہے اور اسے بار بار مارنے کی کوشش کر رہا ہے۔
مزیدپڑھیں:ٹی 20ورلڈکپ2024کب،کہاں ہوگا؟جانئے مکمل تفصیل اور ٹکٹس کے بارے میں اہم معلومات
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سفید پک اپ گاڑی جس کے اوپر نیلی بتی لگی ہوئی ہے وہ سرکاری افسر جبکہ اور ایک چھوٹی کار عام شہری کی ہے ۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب افسر کو چھوٹی گاڑی والے نے اوور ٹیک کیا۔
طاقت کے نشے میں دھت سرکاری افسر نے شہری کو زدوکوب کرتے ہوئے کہاکہ کیا آپ نہیں دیکھ سکتے کہ میں ایک سرکاری افسر ہوں؟
واقعہ راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے دفتر کے بلکل سامنے پیش آیا۔