اہم خبریں

این اے 15 سے نواز شریف کو شکست، فارم 49جاری کردیاگیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ریٹرننگ افسر نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 15 کا فارم 49 جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ریٹرننگ افسر نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 15 کا فارم 49 جاری کر دیا۔

فارم 49 کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ شہزادہ گشتاسپ خان کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔

ریٹرننگ افسر کے مطابق شہزادہ گشتاسپ خان نے 105259 ووٹ حاصل کیے جبکہ نواز شریف 80413 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

مزیدپڑھیں:امریکیوں کو کورونا ویکسین کی 1 اور ڈوز لگوانے کی منظوری

واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی این اے 15 سے متعلق درخواست خارج کر دی تھی۔

الیکشن کمشن نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے درخواست گزار کو الیکشن ٹربیونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔

الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسر کو تین دن میں حتمی نتیجہ مرتب کرنے کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ دو روز مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی این اے 15 سے متعلق درخواست پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں