اہم خبریں

خبیرپختونخوا اسمبلی ، بابر سلیم سپیکر، ثریا بی بی ڈپٹی سپیکر منتخب

پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکرکا انتخاب مکمل، خفیہ رائے شماری کے بعد سنی اتحاد کونسل کے بابر سلیم سپیکر اور ثریا بی بی ڈپٹی اسپیکر منتخب ،ووٹنگ کے دوران شدید ہنگامہ آرائی ن لیگی رہنما ثوبیہ شاہد نے ایک بار پھر گھڑی لہرادی۔سپیکر مشتاق غنی کی زیرصدارت میں نومنتخب اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابرسلیم سواتی نے حلف لیا،سپیکر مشتاق غنی نے ان سے حلف لیا۔

سنی اتحاد کونسل کے بابر سلیم سواتی 89 ووٹ حاصل کرکے اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی منتخب ان کے مدمقابل اپوزیشن کے احسان اللہ میاں خیل نے 17 ووٹ حاصل کئے۔سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم کا کہنا ہے کہ کل ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد 106 ، کوئی ووٹ مسترد نہیں ہوا۔

بابر سلیم سواتی ایبٹ آباد سے 35 ہزار 213 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے، ، ڈپٹی اسپیکر کیلئے خفیہ رائے شماری میں سنی اتحاد کونسل کی امیدوار ثریا بی بی نے 87 ووٹ لے کر ڈپٹی سپیکر منتخب ہوگئیں جبکہ ان کے مقابل پی ٹی آئی پی کے امیدوار ارباب وسیم خان نے 19 ووٹ حاصل کئے۔

بابر سلیم سواتی اور ثریا بی بی کو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد اراکین کی حمایت حاصل ہے جبکہ احسان اللہ میاں خیل اور ارباب وسیم کو پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز اور (ن) لیگ کی حمایت حاصل تھی۔

ثریا بی بی نے اپنا پہلا ووٹ کاسٹ کیا۔ مشتاق غنی نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے قوائد و ضوابط کا اعلان کیا، جس کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی میں اسپیکر کے انتخاب کا مرحلہ شروع ہوا۔اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخابات سے جے یو آئی (ف) نے آج بائیکاٹ کردیا، جے یو آئی (ف) کا کوئی رکن اسمبلی آج کے اجلاس میں شریک نہیں ہوا۔

متعلقہ خبریں