اہم خبریں

سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے تیار ، کسی بھی وقت اعلان کرسکتا ہے،جوبائیڈن کا انکشاف

نیویارک(نیوز ڈیسک)امریکی صدر جوبائیڈن نے ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ غزہ میںجنگ بندی کی امید ہے،اسرائیلی وجود برقرار رکھنے کیلئے دو ریاستی حل ضروری ہے ۔ امریکی صدر نے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ سعود ی عرب اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے تیار ہے ، کسی بھی وقت اعلان کرسکتا ہے ، قطر سمیت 6 عرب ممالک کیساتھ رابطے میں ہیں ۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے فلسطینیوں کا تحفظ یقینی نہ بنایا تو عالمی حمایت کھو دے گا۔ اسرائیل ماہ رمضان میں غزہ پر حملے روکنے کیلئے تیار ہے، آئندہ چند دنوں میں جنگ بندی پرعملدرآمد شروع ہوجائےگا، توقع ہے کہ 4 مارچ تک جنگ بندی ہو جائے گی۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک ہزاروں فلسطینی جان کے نذرانے پیش کر چکے ہیں،لاکھوں شہر ی بے گھر ہوچکے ۔تازہ ترین کارروائی میں اسرائیلی فورسز نے مزید 15 فلسطینی گرفتار کرلئے،

متعلقہ خبریں