نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے ریاست آسام میں 89 سال پرانے مسلم شادی کے قانون کو ختم کر دیا ہے، ریاست میں نئے قانون کو لایا جائے گا۔
بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت میں نریندر مودی حکومت نے ریاست آسام میں مسلم قانون کو ختم کرنے کا اعلان کیا ، جس کے تحت نابالغ مسلمانوں کو شادی کی اجازت تھی۔
مزیدپڑھیں:ہماری 180کے قریب سیٹیں ہیں، عمر ایوب
نریندر مودی حکومت کی جانب سے 89 سالہ قانون کو ختم کرنے کا مقصد شادی، طلاق، گود لینے اور وراثت کے لیے یکساں شہری قوانین کو نافذ کرنا چاہتی ہے۔