اہم خبریں

آزاد کشمیر حکومت کا چل چلاو،27 ارکان کی حمایت، ن لیگ ، پیپلزپارٹی انوارالحق کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں

مظفر آباد( نیوزڈیسک) وفاق میں پیپلزپارٹی،ن لیگ سمیت دیگر اتحادی جماعتوں کی نو تشکیل حکومت یقیناً آزاد کشمیر میں اقتدار اپنے پاس رکھنے کی کوشش کریں گے، اس وقت آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں 53 میں سے پیپلزپارٹی کے13 جبکہ مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی کی تعداد 8 ہیں

حکومت بنانے یا گرانے کے لئے 27 ارکان اسمبلی کی حمایت ضروری ہے۔دوسری جانب اگر پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں وکشمیر اور وزیر اعظم چودھری انوار الحق کی قیادت میں فارورڈ بلاک ایک ہو جائیں تو مسلم لیگ نواز اور پاکستان پیپلزپارٹی موجودہ حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی ہے

آزاد جموں و کشمیر میں اس وقت بھی سادہ اکثر یت فارورڈ بلاک اور پی ٹی آئی کے پاس موجود ہے۔

متعلقہ خبریں