اہم خبریں

اپنے بچوں کے مسلم نام بہت پسند ہیں ، جیل میں اپنی زندگی بدلنے کا فیصلہ کیا تھا،سنجے دت

بمبئی(نیوزڈیسک) بھارتی اداکار سنجے دت کے بچوں کا نام شاہ ران اور اقراء پر مسلم اداکار حیران ہوگئے ۔ سنجے دت سے جب پوچھا گیاکہ انہوں نے اپنے بچوں کے نام اپنے مذہبی رسم ورواج کے مطابق رکھنے کے بجائے مسلمانوں کے نام رکھے تو ان کا کہنا تھا کہ جیل میں رہنے کے بعد اپنی زندگی تبدیل کرنے کافیصلہ کیا تھا۔سنجے دت مانیتا اور 3 بچوں کے ہمرا خوشحال زندگی گزر بسر کر رہے ہیں، بڑی بیٹی تریشلا جو کہ پہلی بیوی سے تھیں، الگ زندگی گزر بسر کر رہی ہیں۔

جبکہ شاہ ران اور اقراء والد کے ساتھ ہی رہ رہے ہیں، تاہم سنجے دت اپنے بچوں کے ناموں کو لے کر بھی توجہ حاصل کر لیتے ہیں۔بچوں کے نام اقراء اور شاہ ران رکھنے کا فیصلہ والدین کی مرضی سے ہوا تھا، دونوں کو یہ نام بے حد پسند تھے۔بچوں کے مسلمان نام رکھنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ان کی اہلیہ کا تعلق مسلمان گھرانے سے ہے جبکہ اداکار کی والدہ اداکارہ نرگس کا تعلق بھی مسلمان گھرانے سے تھا۔

مزید پڑھیں:‌آج بروزسوموار 26فروری2024 آپ کا دن کیسا رہے گا ؟؟

2008 میں جب مانیتا اور سنجے دت کی شادی ہوئی تو انہی دنوں مانیتا کے مذہب کو لے کر سوالات اٹھائے گئے تھے، جبکہ بھارتی میڈیا میں اس حوالے سے ہندو میرج ایکٹ کا بھی تذکرہ کیا جا رہا تھا، جس کے مطابق اگر جوڑا شادی کے وقت ہندو مذہب سے تعلق رکھتا ہے تو ہی شادی ہو سکتی ہے۔ایک وقت تھا جب سنجے دت کا رعب اور دبدبہ انڈسٹری میں خوف کا باعث بنتا تھا، تاہم اب وہی رعب اور دبدبہ ختم ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

متعلقہ خبریں