اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ آپ کے بیان کی وجہ سے تناؤ کی صورتِ حال پیدا ہوئی۔
مزیدپڑھیں:لائیوشو کے دوران شازیہ منظور طیش میں آگئیں، کامیڈین پر تھپڑوں کی بارش
شیر افضل کو دو روز میں معافی جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا تھا کہ الیکشن میں دھاندلی کے بعد بیرسٹر گوہر علی خان کی نااہلی اور خراب کارکردگی پر بیرسٹر علی ظفر کو آگے لایا گیا۔















