دکن(نیوزڈیسک) نجی ٹی وی اینکر کوشادی سے انکارمہنگا پڑ گیا، تاجرخاتون نے ٹی وی اینکر کو اغوا کرلیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق حیدرآباد دکن میں کاروبار کرنے والی ایک خاتون نے شادی سے انکارپر مقامی چینل کے اینکر کو اغوا کروالیا۔
خاتون نے ایک ویب سائٹ پر اینکر کی تصویر اور پروفائل دیکھ کرشادی کی پیشکش کی ۔ تاجر خاتون نے اینکر کو واٹس ایپ پر میسجز بھی کرتی رہی،۔خاتون کے شادی کیلئے دباؤ ڈالنے پراینکر نے ان کا نمبر بلاک کردیا جس پر خاتون نے اینکر کا پیچھا کرنا شروع کردیا اور ٹریکنگ سسٹم سے لوکیشن کا پتہ چلا کر انہیں اغوا کروا لیا۔
ٹی وی اینکر نے خاتون کو یقین دہانی کروائی کہ وہ نہ صرف ان سے رابطہ رکھے گا بلکہ شادی کرے جس کے بعد خاتون نے انہیں رہا کردیا۔ رہائی کے بعد ٹی وی اینکر نے خاتون کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ۔پولیس نے مذکورہ خاتون کو گرفتار کرلیا۔