نئی دہلی( نیوز ڈیسک) بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نیا نام فاطمہ نے کہا میں نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا، عدیل خان درانی نے بھی راکھی سے شادی کی تصدیق کردی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راکھی ساونت نیا نام فاطمہ نے کہا لو جہاد کے دعوؤں کو بے بنیاد ہیں ، انہیں تبدیل مذہب میں کوئی مسئلہ نہیں ، یہ ہندوستان ہے کوئی طالبان تو نہیں اور یہاں ہر چیز کی اجازت ہے۔ دوسری طرف راکھی ساونت کے شوہرعدیل خان درانی جو پہلے انکاری تھے تاہم اب انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے راکھی سے شادی کا اعلان کی
اانہوں نے لکھا کہ ‘آخر کار میں شادی کا اعلان کر رہا ہوں، میں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ راکھی سے میری شادی نہیں ہوئی، مجھے کچھ چیزیں سنبھالنی تھیں، اس لیے اپنی شادی چھپائی’،عادل کی اس پوسٹ پر معروف بھارتی اداکاروں نے مبارکباد دی۔















