نیویارک ( نیوز ڈیسک )امریکی جریدے بلوم برگ نے امکان ظاہر کیا ہے کہ پاکستان نئے آئی ایم ایف پروگرام میں 6 ارب ڈالر قرضے کی درخواست کریگا۔
مزید پڑھیں:اتحاد رسک،خواجہ آصف نے مڈٹرم الیکشن کے خطرے کا اظہار کر دیا
بین الاقوامی جریدے کے مطابق اس سال واجب الادا قرض ادائیگی میں مددکے لیے نئے قرضے کی درخواست کی جائیگی،پاکستان آئی ایم ایف سے توسیعی فنڈ کی سہولت پر بات چیت کریگا، آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت مارچ یا اپریل میں شروع ہونیکی توقع ہے۔
گزشتہ موسم گرما میں پاکستان نے آئی ایم ایف سے مختصر مدت کے بیل آؤٹ کے کی بدولت ڈیفالٹ سے نکل گیا تھا، تاہم یہ پروگرام اگلے ماہ ختم ہو جائیگا
اور نئی حکومت کو 350 ارب ڈالر کی معیشت کے استحکام کو برقرار رکھنے کیلئے طویل مدتی انتظامات پر بات چیت کرنا ہوگی۔