گلگت (نیوزڈیسک) ہسپتال کرپشن کیس میں دو افراد گرفتار۔گلگت بلتستان کے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ (ACE) کی سٹی ہسپتال گلگت کیلئے مختص سرکاری فنڈز سے کروڑوں روپے کے غبن کے ایک کیس میں قابل ذکر پیشرفت ۔
ابتدائی تحقیقات کے بعد، ACE نے ہسپتال کے ایک ملازم اور ایک ٹھیکیدار کو گرفتار کرلیا جس کے آغاز کوخطے کی تاریخ میں بدعنوانی کے سب سے بڑے کریک ڈاؤن میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔ACE کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، گرفتاریاں ان الزامات کے تناظر میں کی گئی ہیں کہ مالی سال 2020/21 کے دوران سٹی ہسپتال میں ضرورت مند مریضوں کیلئے ادویات کی خریداری کیلئے مختص فنڈز کا غلط استعمال کیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں: آئندہ ہفتےسے بارش اور برفباری کانیاسلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے: محکمہ موسمیات
مبینہ طور پر کرپشن میں ملوث ہسپتال کے سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) مبینہ طور پر گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہو گئے تھے۔ذرائع نے بتایا کہ اے سی ای نے شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے فنڈز کی بدانتظامی کے ذمہ داروں کی نشاندہی کیلئے مکمل چھان بین کی۔ محکمہ فی الحال اس کیس میں ملوث مزید افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہا ہے۔