لاہور(نیوز ڈیسک) وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی کیلئے ن لیگ اور پی پی کو درمیان معاملات طے پاگئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور پی پی کے درمیان سمجھوتے کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ن لیگ کا ہوگا،
مزید پڑھیں:پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں بڑا بریک تھرو
سندھ اور بلوچستان کی گورنر شپ بھی ن لیگ کو ملے گی جبکہ پنجاب کا گورنر پیپلز پارٹی سے ہوگا۔اسکےعلاوہ ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ میں شامل نہیں ہوگی ،جبکہ چیئرمین سینیٹ کیلئے سیاسی جماعتوں میں مزید مشاورت کی جائیگی۔
یاد رہے کہ ن لیگ اور پاکستان پی پی نے وفاق میں ملکر حکومت سازی کا اعلان کرتے ہوئے شہباز شریف کو وزیر اعظم اور آصف زرداری کو صدر مملکت کے عہدےکیلئے نامزد کیا تھا۔اسلام آباد میں شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف سمیت دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول نے کہا تھا
کہ مذاکراتکیلئے قائم پی پی اور ن لیگ کی کمیٹیوں نےاپنا کام مکمل کیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ میں اب آپ کو بتا سکتا ہوں کہ اب پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے نمبرز پورے ہو چکے ہیں اور ہم حکومت سازی پر عملدرآمد کرینگے، ہم حکومت بنانیکی پوزیشن میں ہیں۔