غزہ(نیوزڈیسک)غزہ میں اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری ہے ۔ اسرائیلی ایئرفورس کی رہائشی علاقوں، ہسپتالوں پر بمباری، الناصر ہسپتال بند ، 8 مریض انتقال کر گئے۔ 24گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں 107فلسطینی شہید اور 145زخمی ہوگئے۔شہدا کی مجموعی تعداد 29 ہزار سے تجاوزکرچکی ہے ۔اسرائیل کا رمضان تک اسرائیلی یرغمالی رہا نہ کرنے پر رفح میں زمینی آپریشن کرنے کا اعلان کردیا
مزید پڑھیں:مصری وزیرخارجہ کی اسلامی تنظیم حماس کی مخالفت، عوام کا برطرفی کا مطالبہ
تاہم یورپی یونین نے اسرائیل کو رفح پر چڑھائی سے خبردار کر دیا۔ خان یونس میں اسرائیلی فوج پر حماس کی جانب سے حملوں میں متعدد اسرائیلی فوجی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ فرانسیسی اخبار نے دعویٰ کیا ہےکہ لبنانی عسکری تنظیم حزب اللہ کے پاس خفیہ سرنگوں کا نیٹ ورک غزہ کی پٹی میں حماس کے قائم کردہ نیٹ ورک سے زیادہ جدید ہے جوکہ اسرائیل تک پھیلا چکا ہے