اہم خبریں

لاہور ، ٹیپو ٹرکاں والا کا بیٹا بالاج ٹیپو قاتلانہ حملے میں جاں بحق

لاہور(نیوزڈیسک)لاہور میں ٹیپو ٹرکاں والے کا بیٹا بالاج ٹیپو نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا،بلاج ٹیپو کیساتھ دو افراد بھی زخمی ہوگئے، لاہورپولیس کے مطابق جوابی فائرنگ میں حملہ آور مارا گیا۔لاہور میں ٹیپو ٹرکاں والا کا بیٹا بالاج گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئے

، اتوار کی رات لاہور کے علاقے چوہنگ میں مبینہ طور پر ٹارگٹ کلنگ کے دوران عارف عامر کے بیٹے بالاج ٹیپو جسے ٹیپو ٹرکاں والا بھی کہا جاتا ہے کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ۔پولیس نے دعویٰ کیا کہ بالاج، جس کی عمر 30 کی دہائی کے اوائل میں تھی، چوہنگ کی رہائشی سوسائٹی میں ایک سابق ڈی پی ایس کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں شریک تھا جب ایک مسلح شخص نے اس پر فائرنگ کردی، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔

مزید پڑھیں:‌بلوچ طلباء بازیابی کیس ؛ وزیر اعظم پیش نہ ہوسکے، جواب نہیں دے سکتے توعہدے سے ہٹ جانا چاہیے،جسٹس محسن اختر کیانی

پولیس کے مطابق بالاج کے ساتھ دو دیگر افراد بھی زخمی ہوگئے ۔ تاہم بالاج کے بندوق برداروں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور بھی مارا گیا۔تینوں زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بلاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ میڈیا رپورٹس میں ڈاکٹروں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ان کی موت زیادہ خون بہنے کی وجہ سے ہوئی۔

مزید پڑھیں:‌بالاج ٹیپو قتل کیس، طیفی بٹ اور گوگی بٹ کیخلاف مقدمہ درج

تینوں کو ہسپتال منتقل کرنے کے بعد، پولیس کی بھاری نفری بشمول سینئر افسران بھی کسی ممکنہ تصادم کے خدشے کے پیش نظر وہاں پہنچ گئے، کیونکہ بالاج اور اس کے خاندان کی کم از کم تین نسلوں سے دشمنی کی تاریخ تھی۔مسلم لیگ ن کے نو منتخب ایم این اے عطاء اللہ تارڑ بھی اطلاع ملتے ہی ہسپتال پہنچ گئے۔

بالاج ٹیپو عارف عامر کا بیٹا تھا جو ٹیپو ٹرکاں والا کے نام سے مشہور تھا، جسے 2010 میں علامہ اقبال ایئرپورٹ کی پارکنگ میں اسی طرح گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ اس کے دادا بلا ٹرکاں والا بھی دشمنی کا شکار ہو گئے تھے۔بلاج کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ حال ہی میں پی ٹی آئی چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شامل ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں