اہم خبریں

5روزہ ملک گیرانسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک بھر میں پولیو کے خاتمے کے لیے رواں سال کی پہلی 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغازکردیا گیا ،11 ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں،20 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار بھی ڈیوٹی دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق انسداد پولیو مہم 20 جنوری تک پنجاب، سندھ، آزاد جموں کشمیر، گلگت بلتستان سمیت ملک کے مختلف شہروں میں جاری رہے گی، اس دوران ملک بھر میں لاکھوں بچوں کو گھر گھر جاکر پولیو ویکسین اور قطرے پلائے جائیں گے۔محکمہ صحت کی جانب سے تشکیل دی گئی ٹیمیں 5 سال سے کم عمر بچوں کو قطرے پلائیں گی ۔لاہور سمیت پنجاب بھر میں آج سے انسداد پولیو مہم کا آغاز ہورہا ہے،2 کروڑ سے زائد 5 سال کی عمر تک کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں بھی 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے بنیادی مرکز صحت اگوکی میں کمسن بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے اور وٹامن ڈی کے کیپسول دیکر مہم کا افتتاح کیا۔خیبرپختونخوا، 28 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گےخیبرپختونخوا میں بھی آج سے انسداد پولیو مہم کا آغازہوگیا، صوبے میں 28 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، مہم کیلئے 11 ہزار 464 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔مہم کے دوران کی بھی حملے سے بچنے کے لیے 20 ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات رہیں گے۔

متعلقہ خبریں