اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریکِ انصاف کے سیکریٹری جنرل و نامزد وزیرِ اعظم عمر ایوب نے کہا ہے کہ مرکز اور پنجاب میں بھی پی ٹی آئی حکومت بنائے گی۔
بیرسٹر گوہر خان کے ہمراہ پریس کانفرس کرتے ہوئے تحریکِ انصاف کے رہنما عمر ایوب نے دھاندلی اور انتخابی نتائج میں تبدیلی کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے کراچی میں ہماری 18 سیٹیں چرائی ہیں۔
مزیدپڑھیں:تمام سیاسی جماعتیں ملکی بہتری کیلئے میثاقِ پاکستان کریں، حافظ طاہر اشرفی
انہوں نے کہاکہ آج بھی پی ٹی آئی کے کارکنوں کو لاپتہ کیا جا رہا ہے، کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ 50 سے 60 ہزار جعلی ٹھپے لگائے، جیتے ہوئے امیدوار کو ہرایا۔
انہوں نے کہاکہ جن جن کا نام کمشنر راولپنڈی نے لیا وہ انکوائری سے الگ ہو جائیں،